پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کا مطالبہ

National Assembly

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریری مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے عمل کا آغاز کریں، لاہور ہائیکورٹ نے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی ایوان میں حزب اختلاف کی بڑی جماعت ہے۔

عمران خان کا قومی اسمبلی کےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عامر ڈوگر نے کہا کہ اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے قائد حزب اختلاف پی ٹی آئی کا استحقاق ہے، عمرا ن خان کی ہدایت پر مراسلے کے ذریعے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا مطالبہ ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف میں مشاورت سے کی جاتی ہے، استعفے کے بعد چیئرمین نیب کی تقرری نئے قائد حزب اختلاف کی مشاورت ہی سے ممکن ہے۔


متعلقہ خبریں