این اے 52 گوجر خان کی نشست پر عوام کا سنسنی خیز فیصلہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی نشست این اے 52 گوجر خان کی عوام نے عام انتخابات سے قبل ہی تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنا سنسنی خیز فیصلہ سنا دیا۔

ہم نیوز کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 52 گوجر خان میں عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی جس میں عوام کی دیہی اور شہری علاقوں کی رائے میں واضح فرق نظر آیا، کہیں پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کی ایک بار پھر لوگوں نے حمایت کی تو کہیں لوگوں نے تبدیلی کی خواہش کا اظہار کر دیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے لیے عوامی رائے کمی رہی۔

این اے 52 گوجر خان کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے نظر آئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودھری عظیم اور مسلم لیگ ن کی جانب سے راجہ جاوید اخلاص کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت

مذکورہ نشست پر اس بات راجہ پرویز اشرف کو پی ٹی آئی کے امیدوار ٹف ٹائم دیں گے۔ عمران خان کے چاہنے والوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی صرف عمران خان ہی لا سکتے ہیں ان کے علاوہ کوئی سیاستدان ملک کے ساتھ مخلص نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو نشانے پر رکھا اور مشکلات کے باوجود تمام کرپٹ سیاستدانوں کو بےنقاب کر کے عوام کو شعور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشرافیہ پر ٹیکس لگائیں، دوہرا نظام نہیں چلے گا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے امیدوار راجہ پرویز اشرف کے سپورٹر بھی کم نہیں تھے، ان کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف نے گوجر خان میں بہت زیادہ ترقیاتی کام کروائے اور گیس کا بحران بھی حل کروایا۔ حلقے کی عوام نے آئندہ بھی راجہ پرویز اشرف سے امیدیں لگا رکھی ہیں اور کہتے ہیں راجہ پرویز اشرف نے حلقے کو ترقی کی راہ پر لگایا۔

مسلم لیگ ن اور تحریک لبیک کے لیے بھی عوام نے اپنی رائے دی  تاہم آئندہ انتخابات میں مقابلہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے کی امید ہے۔


متعلقہ خبریں