عمران خان عدالت آنے کیلئے تیار ہیں مگر ڈاکٹرز اجازت نہیں دے رہے،فوادچودھری

فواد چوہدری (fawad chaudhry)

کرپشن کیس فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان عدالت آنے کیلئے تیار ہیں مگر ڈاکٹرز اجازت نہیں دے رہے، انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، عمران خان حکومت کو گھر بھیجنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے.

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مزید 2 ہفتے آرام کی ضرورت ہے۔

جیل بھرو تحریک آئندہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہوسکتی ہے، فواد چودھری

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک آئندہ 24 گھنٹے کے نوٹس پر شروع ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں ہزاروں افراد گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں،ہو سکتا ہےکہ اعلان کل یا پرسوں ہو تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

سب غدار ہیں تو پھر ریاست کے ساتھ کون ہے؟ فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کو ایک بڑی سازش کے تحت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں گورنرز کو کہتا ہوں کہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوں۔


متعلقہ خبریں