دنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل


وسکانسن: ہارلے ڈیوٹسن کی 1908 میں تیار کردہ موٹرسائیکل دنیا کی سب سے مہنگی ترین قرار دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہارلے ڈیوڈسن اس وقت بھی قیمتی اور بھاری بھر کم بائیک بنانے والے مشہور کمپنی ہے جس کی 1908 میں تیارکردہ اسٹریپ ٹینک موٹرسائیکل تقریباً 10 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔

سوا سو سال قبل بنائی گئی اس بائیک کو نیلامی میں فروخت کیا گیا جو دنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل قرار پائی۔ لاس ویگاس میں ہونے والی نیلامی میں یہ بائیک 9 لاکھ 35 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی۔ جو پاکستانی روپوں میں 24 کروڑ سے بھی زائد بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات کا سراغ لگانے کیلئے گلہریوں کی تربیت

ہارلے ڈیوڈسن نے اس موٹرسائیکل کو محدود تعداد میں تیار کیا تھا اور خیال ہے کہ اب دنیا بھر میں ایسی 12 موٹرسائیکلیں موجود ہیں اور اسی وجہ سے اسے اب نایاب ترین موٹرسائیکل قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ ہارلے ڈیوڈسن کا یہ ماڈل انتہائی اولین اور مقبول ترین بھی تھا۔

اس موٹرسائیکل کو ہارلے ڈیوڈسن کے کارخانے میں اس وقت تیار کیا گیا تھا جب ان کا کارخانہ صرف ایک منزل پر مشتمل تھا اور 1908 میں بھی یہ دنیا کی مہنگی ترین موٹرسائیکل ہی تھی۔


متعلقہ خبریں