بھارت کو ہندو انتہاپسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب


معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مودی کا بھارت کو ہندو انتہاپسند ملک بنانے کا منصوبہ بے نقاب کردیا.

عالمی میڈیا نے بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ بی بی سی کے بعد نیو یارک ٹائمز  بھی مودی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے کالم میں مودی سرکار پر شدید تنقید،کہا گیاکہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کی بعد بھارت میں مذہبی شدت پسندی میں اضافہ ہوا،مودی سرکار میں  اقلیتوں کے خلاف رجحانات میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام

اخبار کے مطابق مودی سرکار میں  مسلمانوں کے خلاف جرائم پر سزا کا کوئی رواج نہیں،نہرو کا سیکولر بھارت ہندو انتہا پسندی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

لیڈیا پولگرین کے مطابق مودی ہندو انتہا پسند تنظیم آرایس ایس  کا سر گرم رکن ہے،مودی سرکار نے منظم انداز میں آزادیِ اظہار پر کریک ڈاؤن کیا،بھارتی حکومت  نے  تنقیدی آوازوں  کو دہشتگردی قوانین سے دبایا۔

مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی پاورز کا سہارا لیا گیا،ہندو انتہا پسند  بھارت کی سیکولر آئینی حیثیت ختم کرکے اسے ہندو ملک کا درجہ دینا چاہتے ہیں


متعلقہ خبریں