عمران خان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نبھا رہے ہیں، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار ishaq dar

پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ ہر چیز کو باہمی طور پر طے کر لیا گیا ہے اور ان مذاکرات کے تحت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے۔

آئی ایم ایف وفد کے پاکستان سے واپس جانے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ کل رات تک ہر چیز کو باہمی طور پر طے کر لیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) کی دستاویز ہمیں دیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ آج صبح مل گیا ہے، اب پیر کو ورچوئل میٹنگ ہوگی جس میں چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ 10 روز تک مذاکرات جاری رہے جس کے دوران پاور سیکٹر، مالیاتی شعبے سمیت دیگر اہم شعبوں پر تبادلہ خیال اور بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 170 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا اتفاق ہوا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اب چیزوں میں کوئی ابہام نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرے۔


متعلقہ خبریں