پاکستانیوں کو ریلیف نہیں ملے گا، رپورٹ


اسلام آباد: ہیومن رائٹس واچ کے مطابق اگر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان معاملات طے پا بھی جائیں تو بھی پاکستانیوں کو ریلیف نہیں ملے گا۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس وقت پاکستان کو معاشی بحرانوں کا سامنا ہے اس وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہونے کے باوجود ریلیف نہیں ملے گا۔

ملک میں معاشی بحران صحت، غذائی ضروریات اور مناسب معیار زندگی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے اضافی گرانٹ دینے سے انکار

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 16 ارب ڈالر کے فنانسنگ کے بندوبست کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ اگر دوست ممالک مدد کر بھی دیں تو پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 6 یا 8 ارب سے زائد نہیں ہوں گے۔ اگلے 12 مہینوں میں پاکستان کو 25 ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے چیلنج کا سامنا ہے جو اگلے پانچ سال تک جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں