ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا

کاروباری افراد کو سہولتیں دینے کیلیے نئی قانون سازی پر غور شروع

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون نے اٹھارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اثرات سے واقف ہے لیکنغیر یقینی معیشتکی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق عالمی وبا کے دوران کافی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔

ایمازون کے سی ای او نے کمپنی ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارغ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مشکلات سے کمپنی اچھی طرح واقف ہے اور اس کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے سے متاثر ہوں گے ان کی مدد کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں، انہیں اچھا پیکج فراہم کریں گے جس میں خصوصی ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد اور دیگر کمپنی میں ملازمت کے حصول میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔ ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کا اطلاق 18جنوری سے ہوگا۔

اس سے پہلے کمپنی نے نومبر میں دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈی ڈبلیو کے مطابق ستمبر کے آخر تک دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 1.54 ملین تھی، ان میں وہ ملازمین شامل نہیں ہیں جنہیں خصوصی موسم اور بالخصوص چھٹیوں کے سیزن کے دوران ملازمت پر رکھا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں