چمن: افغان بارڈر فورسز کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 6شہری شہید


افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر گولہ بارود اورمارٹرگولوں سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان بارڈر فورسز نے بلوچستان کے علاقے چمن میں شہری آبادی پر توپ خانے/مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں سے بلااشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں6 شہری شہید اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔

موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے جارحیت کا موثر انداز میں بھرپور جواب دیا تاہم علاقے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کیا۔

پاکستان نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر کابل میں افغان حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں