ابرار نے انگلش ٹیم کو چکرا کر رکھ دیا


کیا پاکستان کرکٹ کو نیا سپر اسٹار مل گیا؟ نوجوان اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو میچ میں انگلینڈ کے تجربہ کار بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ ابرار نے سات بلے بازوں کو گھر بھیج دیا۔

24 سالہ مسٹری اسپنر کی گھومتی گیندیں انگلش بلے بازوں کے لیے امتحان بن گئیں، ابرار نے اپنے انٹرنیشنل کریئر کے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی اور پھر رکنے کا نام نہیں لیا۔

انہوں نے پہلے اوور کی پانچویں گیند پر زیک کرالی کو 19 رنز پر بولڈ کیا۔ ان کے بعد بین ڈکٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ جو روٹ کو بھی گھر بھیجا۔ اولی پوپ بھی ابرار کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ابرار احمد ٹیسٹ ڈیبیو میں سات وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

ابرار احمد کی شاندار بولنگ پر کرکٹ کی دنیا کے دیگر ستارے بھی جھوم اٹھے، شعیب اختر نے کہا کہ ابرار احمد کی شاندار بالنگ دیکھ کر اچھا لگا، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کیا سپر اسٹار ابرار کا شاندار ڈیبیو، شاباش جادوگر، ابھی بہت آگے جانا ہے۔ بڑھتے رہو جبکہ شاداب خان نے کہا کہ اللہ ابرار احمد کو نظر نہ لگائے۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان بھی ابرار احمد کی باولنگ کے معترف ہو گئے، مائیکل وان نے ٹوئٹ کہ کہ ابرار ایسے اسپنر ہیں جو بہت بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کریں گے، ان کے پاس بطور باولر بہت سے ہتھیار ہیں۔


متعلقہ خبریں