پاک فوج پاکستان کی سالمیت، عوام اور معیشت سے دور نہیں رہ سکتی، شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا مؤقف بالکل واضح ہے کہ اسمبلیاں توڑ دینی چاہئیں، سسک سسک کی سیاست بے فیض اور بے مزہ ہے۔

کھل کر رائے دیں، جھجھک کا شکار نہ ہوں، عمران خان: اراکین کا اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تحفظات کا اظہار

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کہوں گا کہ ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگیں، عمران خان نے کہا کہ پرویز الہٰی ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معاملہ 8/10 دن سے آگے نہیں جانا چاہیے، مجھے پورا یقین ہے کہ الیکشن ہو جائیں گے۔

ہماری چوائس ہے بجٹ دیکر جائیں، عمران خان اسمبلی تحلیل کرنا چاہیں تو تیار ہیں، مونس الٰہی

شیخ رشید احمد نے کہا کہ فوج نے سیاست سے دور رہنے کا بہتر فیصلہ کیا ہے، پاک فوج پاکستان کی سالمیت، عوام اور معیشت سے دور نہیں رہ سکتی، معیشت قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نے فوج اور عدلیہ پر کبھی بات کی ہے نہ کروں گا، میں اپریل میں الیکشن ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں، عمران خان کی پوری جدوجہد ہے کہ الیکشن فوری ہو جائیں۔

فیصل واوڈا نے عمران خان کو مشورہ دے دیا

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت جو عمران خان کا ساتھ چھوڑ ے گا وہ انتہائی بیوقوف ہوگا، سب کو سمجھنا چاہیے کہ یہ ملک نہیں چل رہا ہے۔


متعلقہ خبریں