سیاسی اختلاف ہے مگر ایک دوسرے کے دشمن نہیں، خواجہ سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین میں سی پیک منصوبے پر بات ہوئی اور ریلوے، کے سی آر، ایم ایل ون سمیت تمام منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور تمام زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعائے خیر کرتے ہیں۔ گھناؤنے عمل کی مذمت کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شرم ہوتی تو مستعفیٰ ہو جاتے، عثمان ڈار کا خواجہ آصف کو جواب

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے مگر ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔ عمران خان پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے اور جب پی ٹی آئی کو خطرات سے آگاہ کیا تھا تو اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟

انہوں نے کہا کہ ویڈیو سب نے دیکھی لیکن سیکیورٹی کدھر نظر آئی ؟ مختلف ایجنسیز کی جانب سے کہا گیا کہ خطرہ ہے تو احتیاط کرتے لیکن گزشتہ روز واقعے کے فوری بعد مظاہرے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نیوز فیکٹ چیک: عمران خان کی وائرل تصویر کب کی؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ لانگ مارچ کا مقصد کیا تھا، کتنے لوگ جاں بحق ہوئے۔ کنٹینرز پر کھڑے 3 رہنما لوگوں کو اکسا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں