پیپلز پارٹی ایک بار پھر “تلوار” حاصل کرنے کو تیار


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کو اپنا پرانا انتخابی نشان تلوار پھر سے ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ منگل 29 مئی کو ہوگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے منظوری ملنے کے بعد پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے تلوار کے نشان کے لے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی ہے، منگل کو ساڑھے نو بجے اس درخواست کی سماعت ہو گی جس میں تلوار کا نشان واپس ملنے کے بارے میں فیصلہ ہوگا۔

پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقارعلی بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے 1970 اور 1977 میں تلوار کے نشان پرانتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن بعد میں ضیا الحق کے مارشل لا کے دور میں اس نشان کو انتخابی فہرست سے خارج کردیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے تلوارکا نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے تو پیپلز پارٹی بھی اپنا پرانا نشان واپس لینے کی خواہش مند ہے اوراس نے اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن کے پاس درخواست جمع کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں