ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا، وزیر دفاع


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے اور خراب ہو رہی ہے۔

لانگ مارچ ہوگا،تیاری مکمل،شہباز،رانا الٹے لٹک جائیں کچھ نہیں کرسکتے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کی تمام تر توجہ عمران خان کو کسی بھی صورت اقتدار میں لانے پر ہے۔

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، ایک شخص اپنی سیاست کیلئے مذہب کا استعمال کر رہا ہے، خیبر پختونخوا میں اساتذہ پرلاٹھی چارج کیا گیا جس پر افسوس ہوا، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا۔

عمران صاحب! جے آئی ٹی میں پیش ہوں، عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے، مریم اورنگزیب

ہم نیوز کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آڈیو لیکس نے حقیقی آزادی اور بیرونی ساز کے بیانیے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا۔


متعلقہ خبریں