نواز شریف کی واپسی پر اعتراض نہیں، لانگ مارچ کی تاریخ دو تین دن میں بتادیں گے، فواد چودھری


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاستدان ہیں، انہیں فوری واپس آنا چاہیے، لانگ مارچ کے حوالے سے تاریخ دو تین دن میں بتا دیں گے۔

کسی کو انتقام لینا تھا تو مجھ سے لیتے، پاکستان سے کیوں لیا؟ ملک کا بھٹہ بٹھا دیا، نواز شریف

ہم نیوز کے مطابق پروگرام ’پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی عمل مکمل کرنے کے بعد نوازشریف الیکشن میں حصہ لیں، ہمیں اعتراض نہیں، نوازشریف کو ٹرائل مکمل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ڈیل کے بعدنواز شریف کس طرح دل کی بات کریں گے، ہو نہیں پائے گا،فواد چودھری

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف نے اداروں پرالزامات لگائے ہیں اس لیے ادارے بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

پی  ٹی آئی رہنما نے واضح طور پر کہا کہ ہم فساد کے بغیر انتخابات چاہتے ہیں، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، راناثنا اللہ پتہ نہیں لانگ مارچ کے دوران لاہور میں مہمان ہوں۔

عمران خان جتنا جلدی کال دیں گے اتنا جلدی ان کے حق میں فیصلہ ہو گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں صدرمملکت کا کردار انتہائی اہم ہے، اس وقت تمام نظریں ایوان صدر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں