عمران خان کا مکنہ لانگ مارچ، اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع


پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں اور شہر میں کنٹینر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرزفیض آباد پہنچا دیئے، رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی صورت میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کردیا جائے گا۔

ہم نیوز کے مطابق کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں، جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریس ہائی وے کی طرف آنے والے راستے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ مارچ کی تاریخ کا شاہ محمود قریشی کو بھی نہیں بتایا،عمران خان

پولیس کا کہنا ہے کہ جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردی ہیں،  احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس بھی بلایا گیا تھا۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا تھا رانا ثنااللہ اور شہباز شریف تیار ہو جاؤ، مجھے آپ کے پلان کا پتہ ہے لیکن میرے پلان کا آپ کو نہیں پتہ، میں ا ن کی ساری پلاننگ کے مطابق تیاری کر رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں