چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر اب بھی موجود ہے سیکیورٹی رسک کی وجہ سے پبلک نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس بہت بڑی سیکیورٹی بریچ ہے،بڑی بات ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو محفوظ نہیں،پبلک ہوگئی،وزیراعظم کی ریکارڈنگ ہمارے دشمنوں کے پاس بھی پہنچ گئی ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سائفر میں جو بھی باتیں ہوئیں وہ جلسوں میں کر چکا ہوں، او آئی سی اجلاس میں سائفرمعاملے کو نہیں لاناچاہتاتھا،ڈی مارش کرنے سےپہلے ہم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔
عمران خان نے کہا کہ سائفر کی کاپی صدرمملکت کے پاس بھی ہے جو انہوں نے چیف جسٹس کو بھجوائی،اسپیکر کی جانب سے بھی سائفر کی کاپی چیف جسٹس کو بھجوائی گئی۔
عمران خان کا لانگ مارچ کی تاریخ جلد دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے ساتھ میری گفتگو فون پر ہوئی جو لیک ہو گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ان لوگوں کی حکومت آئی تو تیاری کرلی تھی یہ مقدمات بنائیں گے،آخری مرتبہ گرفتاری دینےکے لیے تیار تھا،بیگ بھی تیار تھا،شاید لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر یہ لوگ نہیں آئے۔