قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس مؤخر


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل نہیں ہو گا۔ اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ہونی تھی۔

اجلاس وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے فنڈز روک دیئے گئے تاکہ صوبہ کھنڈرات میں بدل جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کرنا تھی۔

وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے جس میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں