سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اورعوام میں سستا کرنے کا کہتے ہیں، شیخ رشید ‏


 سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں  کہا ہے کہ  سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ‏ہیں سستا کرو۔

انہوں  نے مریم نواز کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صرف اپنے داماد عزیزہیں۔ ریاست کا قانون عزیز نہیں یہ کھلا تضاد ہے۔ اس پر شرمندگی ہے اور یہ تشویشناک ہے۔


انہوں نے  آڈیو لیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حساس معلومات کس طرح آؤٹ ہوجاتی ہیں؟امید ہے کل سلامتی کونسل اس پرعوام کو بھی اعتماد میں لےگی۔یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔


متعلقہ خبریں