سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں، مریم اورنگزیب

کونسی جیل بھرو تحریک؟ مزاحیہ تماشہ فلاپ ہوا، تحریک شروع ہو گی جب تم جیل جاؤ گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں۔

توہین عدالت کیس،عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو 7 دن مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چودھری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے۔

انڈیا سے تجارت اور دوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے، شیخ رشید

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر آج کا فیصلہ درست ہے تو ان فیصلوں کو بھی درست کیا جائے، اگر وہ درست تھے تو اس فیصلے میں بھی انصاف ہوتا نظرآنا چاہئے۔

الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کو تیار ہوں، عمران خان کا توہین عدالت کیس میں جواب

انہوں نے کہا کہ خطے کے مقبول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تا حیات نا اہل کیا گیا، تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بیٹی کے ساتھ جیل بھجوا دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نواز شریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟


متعلقہ خبریں