عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے، فواد چودھری

آرٹیکل 69 کے تحت عدالت کا اختیار نہیں کہ اسپیکر کی رولنگ پر سماعت کرسکے، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک معطل کی تو حکمران عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔ حکومت اربوں روپے کی میڈیا کمپین چلا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت اربوں روپے کی ایک میڈیا کمپین چلا رہی ہے کہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے تحریک انصاف کو حکومت کی تبدیلی کیلئے حقیقی آزادی کی تحریک معطل کر دینی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل کی ناکامی کی مشہوری تو نواز شریف بیان کر رہے ہیں،اسدعمر

انہوں نے کہا کہ ایک طرف عوام کی آزادی سلب ہے اور اپوزیشن پر دہشت گردی کے پرچے کیے جا رہے ہیں، چینلز بند بند کیے جا رہے ہیں اور صحافی ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی  44 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اس صورتحال میں اگر عمران خان نے تحریک معطل کی تو یہ حکمران پاکستان کے عوام کی بوٹیاں نوچ لیں گے۔


متعلقہ خبریں