آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے، سیلابی صورتحال اور فوج کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ

فارمیشن کمانڈرز کا آئین و قانون کی حکمرانی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے عسکری قیادت کے فیصلے پر بھر پور اور مکمل اعتماد

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں سیلابی صورتحال اور فوج کی جاری امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔

پاک فوج کے تمام جنرل افسران نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی،آئی ایس پی آر

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے وہاں فوجی جوانوں کی جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی فلڈ ریلیف سنٹر قائم کیا گیا ہے، آرمی فلڈ ریلیف سنٹر کے ذریعے ملک بھر میں جاری امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ ہو گی، فلڈ ریلیف سنٹر ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سے رابطے میں رہے گا، ملک بھر میں مختلف مقامات پر فلڈ ریلیف سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔

پاک فوج کی سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں کارروائیاں

ہم نیوز کے مطابق سندھ کے متاثرہ علاقوں ٹھٹھہ، بدین، جامشورو، میرپور خاص، سجاول ،کوٹ ڈیجی، خیرپور، نوشہرو فیروز، دادو، سانگھڑ ،بدین اور صوبہ بلوچستان کے سیلاب سے زیادہ متاثرہ علاقوں سبی،جعفر آباد، نصیر آباد، خضدار اور جھل مگسی سمیت دیگر علاقوں میں متاثرین کو شیلڑز، طبی امداد، پکا پکایا کھانا اور راشن پاک فوج کی جانب سے مہیا کیا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کی میڈیکل اور غوطہ خور ٹیمیں متائثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور طبی سہولتوں کی فراہمی ، نکاسی آب سمیت سیلاب زدگان کو راشن سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا فراہم کر رہی ہیں۔

بارشوں اور سیلاب سے 937 افراد جاں بحق، لاکھوں مکانات تباہ

پاک فضائیہ کے سی 130 طیارے نے نورخان ایئربیس سے اڑان بھر کر 14000 پاؤنڈز امدادی سامان متاثرین سیلاب متائثرین تک پہنچایا ہے۔ امدادی سامان میں خوراک، خیمے اور ادویات شامل تھیں۔


متعلقہ خبریں