لاہور: پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نے اپنے والد کی سیاست کی قبر کھودی ہے۔ نواز شریف نے تو اسامہ بن لادن تک سے مال کھایا ہوا ہے۔
شیخ رشید نے مقامی ہوٹل میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ہر اسپتال کا کئی کئی بار افتتاح کر چکے ہیں۔ وہ صرف کمپنی کی مشہوری کر رہے ہیں۔ نندی پور، قائد اعظم سولر اور ساہیوال سمیت تمام منصوبوں میں شہباز شریف ملوث ہیں اس لیے کم از کم چار یا پانچ نیب بنانے چاہیں کیونکہ کرپشن بہت زیادہ ہے۔ سی پیک منصوبے میں ایسی چینی کمپنیاں ہیں جو کرپشن اور کک بیکس میں ملوث ہیں۔
شیخ رشید نے این اے 60، 61 اور 62 کی نشستوں سے اپنے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف مل کر انتخاب لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر راولپنڈی کی نشستوں پر لاہور سے امیدوار لایا گیا تو میں بھی لاہور کی کسی نشست سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرسکتا ہوں۔