شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ، سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی

حیوان کی طرح رکھا گیا، آپ کی سوچ ہے جو تشدد کیا جا رہا ہے، مجھے زندہ دیکھنا ہے یا نہیں؟ شہباز گل

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا الزام، شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

جج نے ریمارکس دئیے کہ سپیشل پراسیکیوٹر اگر آجاتے ان کو بھی آگاہ کر دیتے ہیں، سماعت ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی، عدالت میں سماعت ساڑھے 12 بجے ہو گی۔

شہباز گل کے وکیل فیصل چوھدری اور بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔۔فیصل چوہدری نے کہا کہ آج شہباز گل کو پیش کرنا ہے لیکن ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، اگر ایک بجے تک کیس کی سماعت کریں ہم ہائیکورٹ سے ہو کر آجائینگے۔ جج کا کہنا تھا کہ ریمانڈ کو ایک بجے تک نہیں لٹکا سکتے تھوڑا انتظار کر لیں، آپ ابھی پتہ کر لیں کس وقت لیکر آئینگے، ہم تو پتہ نہیں کراتے آپ کہتے ہیں تو پتہ کرا لیتے ہیں، بعد میں جج نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیے۔

یاد رہے عدالت نے آج شہباز گل کی نئی میڈیکل رپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ پراسیکیوشن کی طرف سے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی توقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں