قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ فارم آنے جانے والی چیز ہے، اپنی لائف انجوائے کرتا رہوں گا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خود بھی مایوس ہوں کہ میں فارم میں نہیں ہوں، نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں کوچز کے ساتھ کام کررہا ہوں ، اپنی پرانی ویڈیوز دیکھ کر اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے واپس آیا تھا، اس سال بھی کوشش ہے کہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر سلیکشن کمیٹی اور کپتان کو اعتماد میں لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ باؤلرز پر مشکلات آتی رہتی ہیں، کوشش کررہا ہوں کہ جلد ٹیم میں واپس آؤں۔