شہباز شریف وعدے پورے کریں، کراچی کے شہری ہمیں کہہ رہے ان سے بھی جان چھڑائیں، وسیم اختر


ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف کو پیغام دیتا ہوں کہ کراچی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔

ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں صرف ووٹ مانگے جاتے ہیں، اس شہر کیلئے کام کسی نے نہیں کیا، دونوں حکومتوں سےکہتا ہوں کہ ہمیں آپ کراچی شہر کیلئے سنجیدہ نہیں لگتے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم نےکراچی کیلئے آپ کے ساتھ معاہدے کیے تھے، ایسانہ ہوکہ پی ٹی آئی کی طرح آپ کو بھی خیر باد کہہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے بعد کراچی کی بہتری کیلئے اور کوئی آپشن نہیں تھا،7 ووٹ کراچی شہر کیلئے ڈالے تھےمگر آپ وعدے پورے نہیں کر رہے،ہم اپنا فیصلہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کر رہے مسائل کا حل چاہتے ہیں،کراچی کے شہری ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ان سے بھی جان چھڑائیں۔


متعلقہ خبریں