شہباز شریف معیشت کو درست سمت میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،چودھری شجاعت حسین

سیاسی بریک تھرو: چودھری برادران کا میاں برادران سے رابطہ

مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی معیشت کی بحالی سب کاپہلا ایجنڈا ہونا چاہیے،غربت اورمہنگائی کے خاتمے سے ہی عام آدمی کے مسائل حل ہوں گے۔

مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف معیشت کودرست سمت میں لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ،انہیں پکڑ دھکڑ کی بجائےمعیشت کی بحالی میں دلچسپی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت بحال ہو گی تو ملک حقیقی معنوں میں ترقی کرے گا۔

ق لیگ حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے، چودھری شجاعت حسین

خیال رہے کہ چند ماہ قبل مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ ہماری جماعت حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ق لیگ اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں