جاسوسی ناول’عمران سیریز‘ کے مصنف مظہر کلیم انتقال کر گئے


ملتان: پاکستان میں مقبول ترین جاسوسی سیریز ’عمران سیریز‘ کے مصنف اور معروف ناول نگار مظہر کلیم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

22 جولائی 1942 کوملتان میں پیدا ہونے والے مظہرکلیم پیشے کے لحاظ سے کامیاب قانون دان تھے لیکن جاسوسی ناول ’عمران سیریز‘ ان کی اصل وجہ شہرت بنا۔

ریڈیو ملتان کا مشہور سرائیکی ٹاک شو “جمہور دی آواز” بھی مظہر کلیم کی آواز میں ریکارڈ ہوا۔

جاسوسی ناول ’’عمران سیریز ‘‘ کا آغاز اگرچہ ابن صفی نے کیا لیکن مظہر کلیم نے اپنی عمران سیریز میں نئے کرداروں کو متعارف کروایا اور ان پر مشتمل سینکڑوں ناول لکھے۔

انہوں نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی سابقہ جامعہ ملتان سے اردو ادب میں ایم اے اور وکالت کی ڈگری (ایل ایل بی) حاصل کی۔

Image may contain: one or more people and people sitting

مظہر کلیم اپنے قانونی کیریئر کے دوران ملتان بار کونسل کے نائب صدر اور ملتان کی ضلعی عدالتوں کی سربراہ بھی رہے۔

ہم نیوز کے مطابق مظہر کلیم کی نماز جنازہ ہفتہ کی دوپہر ملتان کی ابدالی مسجد میں ادا کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں