آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے،شاہ غلام قادر


پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر حقیقی جمہوریت میں مضمر ہے۔

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان متحرک اور آزادی کی اہمیت و افادیت سے بخوبی واقف ہیں، پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کو تسلیم کرنے اور ان کی پامالی کے خاتمے میں ہے۔

شاہ غلام قادر ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر نامزد

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا سلامتی اور خوشحالی کا ضمان صرف اسلام ہے، محصور کشمیری اور بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ہونے والا ظلم و جبر قائداعظم کے دو قومی نظریے کی سچائی کی عکاسی کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں