سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ ٹرمپ نے گھر کی تجوری تک توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے فلوریڈا والے گھر میں امریکہ ایجنسی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے اور اس کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک سیف کو توڑا ہے۔
سابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پام بیچ میں واقع ان کی رہائش گاہ مار اے لاگو کو بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔
یہ تلاش مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک تھی۔ امریکی محکمہ انصاف نے چھاپے سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے۔