اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ساتھ مل کر انتخابی فہرستوں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیئے گئے ایک لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کر لیا
ہم نیوز نے اس ضمن میں انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ نادرا اور لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈز سے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں دور کی جائیں گی۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے باعث کیا گیا ہے، انتخابی فہرستوں سے بے ضابطگیاں ختم کرنے کیلئےعوام سے بھی اپیل کی جائے گی۔
یقین کریں: الیکشن کمیشن نے زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام افراد 8300 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے ووٹ کی تصدیق کریں، انتخابی فہرستوں کی حتمی فہرست کا اجرا 25 اگست کو کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھےشریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے،شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے تک کوئی بھی شہری اپنے ووٹ کی تصدیق اور ووٹ ٹرانسفر کرا سکے گا۔