پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ کارکنان آخری مرحلے کی تیاری کریں، جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ دیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ لیکن عوام بھاگنے نہیں دیں گے۔ تیرہ اگست سارا پاکستان،، تمام پاکستان عمران خان کے ساتھ پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں اکٹھا ہوگا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عجلت میں فیصلہ جاری کیا، کئی غلطیاں ہیں، فواد چودھری
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی کےاستعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کیا گیا۔