تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب، شیڈول جاری

الیکشن کمیشن

تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹی دستاویزات جمع کرائیں، بلال کیانی

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22مردان ،این اے 24چارسدہ ،این اے 31پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، جب کہ کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239،246کے لیے بھی ضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کیلئے نام مانگ لیے، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی، نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفی منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں