کشمیریوں کی تحریکِ حقِ خود ارادیت کو دبانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں، بلاول بھٹو


وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مِل جاتی، ایک بھی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھے گا، کشمیریوں کی تحریکِ حقِ خود ارادیت کو دبانا مودی حکومت کے بس کی بات نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان مظلوم کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی ہر ممکن اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ دنیا کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ، کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔ وزیر خارجہ نے یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا دینے اور بھارتی حکومت کی ایما پر جیل میں ان کے ساتھ غیر انسانی برتاوَ کی مذمت کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے حریت کانفرنس آفیشل کے ٹوئٹر پیج پر لگی ایک ویڈیو بھی شئیر کی، جس میں لکھا گیا ہے مودی سرکار کی اس سازش کو 36 ماہ، 156 ہفتے اور 1ایک 96 دن گزر چکے ہیں، ہزاروں شہری جن میں کئی مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہیں نظر بند ہیں یا انہیں کام کرنے نہیں دیا جا رہا، تاہم سالوں سے جاری یہ تمام مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کم نہیں کر سکے۔


متعلقہ خبریں