بھارت میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت


بھارت نے کیرالہ میں منکی پاکس وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست کیرالہ میں منکی پاکس وائرس میں مبتلا شخص کا ہفتے کو انتقال ہوا۔

منکی پاکس سے متاثرہ شخص 22 جولائی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے کیرالہ پہنچا تھا، جسے بخار کی علامات پر 26جولائی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ لائف سپورٹ پر تھا۔

جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس پورٹ

بھارتی حکام کےمطابق منکی پاکس سے متاثرہ شخص کا یو اے ای میں بھارت روانگی سے قبل 21 جولائی کو ٹیسٹ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں