پاکستان نیدر لینڈ کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیدر لینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یہ بات نیدرلینڈ کے سفیر سے ملاقات  کے دوران کہی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان کثیر النوعیت تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے باہمی تعلقات کے فروغ کےلیے نیدرلینڈ کے سفیر کے تعلقات کو سراہا۔

چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے، آرمی چیف

دوسری جانب نیدرلینڈ کے سفیر نے علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کے کردارکی تعریف کی اور ہرسطح پر سفارتی تعاون کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


متعلقہ خبریں