محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، برطانیہ میں ریکارڈ توڑ گرمی، وارننگ جاری
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ مسافر اور سیاح موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکریں اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، بلوچستان، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔