واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے مشترکہ امیدوار واثق قیوم عباسی بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ کے مطابق وقت ختم ہو گیا ہے، اب کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے جا سکتے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار علی حیدر گیلانی  کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے مقررہ وقت تک نہ پہنچ سکے۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے عمل میں دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 186 ووٹ ڈالے گئے۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے مگر پانچ بجے تک کاغذات جمع نہیں کرائے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ آج ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے، اسپیکر نے گزشتہ رات کہہ دیاتھاکہ پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اپوزیشن کا ساڑھے5ب جے تک انتظار کیا مگر وہ اسمبلی میں نہیں آئے جس پر سیکریٹری اسمبلی نے واثق قیوم کو بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر کامیاب قراردےدیا۔


متعلقہ خبریں