راولپنڈی: بلوچستان کےعلاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدر شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے حوالدار ہدایت اللہ شہید ہو گئے جبکہ نائیک میر محمد زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 6 دہشت گرد مارے گئے۔ مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولا بارود برآمد ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔