اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے بوگس بیانیے کو زمیں بوس کرچکے اور یہ جنگ جیت چکے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی سربراہ کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپنی سیاست کی فکرو، ہم نے تمہاری حکومت کو زمین بوس کردیا ہے، اب پنجاب حکومت کی خیر مناؤ، چند دن کی مہمان ہے۔
ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمشنر پر اعتماد ہی نہیں، عمران خان
امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر قانون میں کہیں سقم ہے تو اس پر قانون سازی ہونی چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا ہے کہ تحقیقات کرکے استعفوں کو قبول کریں، یہ اسپیکر قومی اسمبلی کی صوابدید ہے کہ وہ کب استعفے منظور کرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت سے میری شکایت ہے، فارن فنڈنگ ، مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس، بی آر ٹی کا فیصلہ نہیں ہورہا ہے، اس حوالے سے عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔
نیا نیکسس کنٹرولڈ جمہوریت چاہتا ہے، نیا 58 ٹو بی عدالت کے پاس چلاگیا، 19 ویں ترمیم غلطی تھی، بلاول
ہم نیوز کے مطابق ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر کہا کہ ق لیگ کے حوالے سے چیمہ یا زرداری کی گفتگو کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، میں نے چودھری شجاعت سے ملاقات کی جس میں مختلف ایشوز پر مشاورت ہوئی، ہم پہلے کی طرح اب بھی عمران خان کے بیانیے کو ناکام بنائیں گے۔