فیصلہ ملک کو انتشار، انارکی اور تقسیم کی طرف لے کر جائے گا، مریم اور نگزیب


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل واضح ہو گیا تھا کہ یہی فیصلہ آئے گا، 
آج کے فیصلے سے انتشار پیدا ہوگا، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے تو مسلم لیگ ن کو فرق نہیں پڑے گا، پنجاب   پر ایسے شخص کو مسلط نہیں کیا جا سکتا جس کا مینڈیٹ پنجاب کا نہیں ہے۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز کو فوری دفتر چھوڑنے کا حکم

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ملک کو انتشار، انارکی اور تقسیم کی طرف لے کر جائے گا، یہ بینچ ہمیشہ متنازعہ تصور کیا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام جماعتوں نے خدشات کے پیش نظر فل کورٹ بنانے کی درخواست کی، ہم نے اس بینچ پر عدم اعتماد کر دیا تھا، آج ہمارے وکلا نے بھی اس مقدمے کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

’’جوڈیشل کو‘‘ انصاف کا قتل نامنظور، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ ایک خط پر 25 ممبران کو نکال دیا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کے دوبارہ انتخاب پر چودھری شجاعت نے بھی بطور پارٹی سربراہ خط لکھا، عمران خان نےچودھری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر اطراف سے یہ آواز آئی کہ فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے، اگر فل کورٹ بن جاتا تو آج فیصلہ مختلف ہوتا۔

فرحت اللّٰہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز، بلاول نے ری ٹویٹ کردی

ہم نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 10 ووٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نہیں گنے گئے، اپنی مرضی سے آئین کی تشریح کی گئی۔


متعلقہ خبریں