سچ کی جیت ہوگی، کل فیصلہ آجائے گا، عوام کو پیشگی مبارکباد، اسد عمر

پولیس موبائل میرے گھر پر آئی، دیکھتے ہیں کیا ارادہ ہے ان کا؟ اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ آخر سچ کی جیت ہوگی، کل فیصلہ آجائے گا، عوام کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس: فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا مسترد

ہم نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کی جانب سے سنائے جانے والے فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عدالت میں بار بار جج صاحبان نے ان کوموقع دینے کی کوشش کی، جج صاحبان پوچھتے رہے کہ یہ بتا دیں ہمارے فیصلے میں کہا ں لکھا ہے کہ فیصلہ پارٹی لیڈر کرے گاْ؟ بار باران سے سوال پوچھا گیا لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا، کسی وکیل نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر بات نہیں کی، ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح ان کو مزید وقت مل جائے۔

حکومتی اتحاد کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورٹ کے فیصلوں نے تصدیق کی کہ حمزہ شہباز کبھی وزیراعلیٰ منتخب ہوا ہی نہیں تھا، تمام چیزیں واضح ہوگئی ہیں، ہم ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے دن سے دلیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں، سپریم کورٹ نے میری بات مانی، فاروق ایچ نائیک

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فل کورٹ بنانے کا مطالبہ غلط تھا جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے، امید ہے کل حتمی فیصلہ ہو جائے گا، یہ ن لیگ کی پارٹی نہیں ہے کہ فیصلہ پسند نہ آئے تو سپریم کورٹ پر حملہ کرا دے۔


متعلقہ خبریں