اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا،شیخ رشید


سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔

شیخ رشید نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا امیدوار بھی نہیں پھر بھی شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے۔نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب  میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے  نتیجے کا اعلان کرنے سے پہلے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھ کر سنایا۔

چودھری شجاعت حسین کے خط میں پارٹی اراکین کو حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔ خط کی بنیاد پر مسلم لیگ (ق) کے پرویز الہیٰ کو دیے گئے تمام 10 ووٹ منسوخ کردیے تھے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے جوڑ توڑ کے لیے آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے کئی بار ملاقات کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں