ثمینہ بیگ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ”کے ٹو” سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
8611 میٹر بلند چوٹی کو آج صبح 7 بج کر 42 منٹ پر ثمینہ بیگ نے سر کیا، اس سے قبل ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماؤنٹ ایوریسٹ کو سر کیا تھا۔
ثمینہ کی ٹیم کے اراکین میں شامل عید محمد، بلبل کریم، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور اکبر سدپارا بھی کے ٹو سر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے 2’ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور ان کے اہل خانہ کو کامیابی پر مبارک پیش کرتا ہوں۔ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 22, 2022
وزیراعظم نے کے ٹو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ اور اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت بن کر ابھری ہیں، ثمینہ بیگ نے ثابت کیا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیمائی کے صبر آزما کھیل میں مردوں سے پیچھے نہیں، امید ہے ثمینہ بیگ دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم اسی جذبے سے لہراتی رہیں گی۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے بھی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہِ پیما ثمینہ بیگ کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے لکھا کہ کے ٹو سرکرنا خواتین کی طرف سے ایک بار پھر ایک عظیم کارنامہ ہے، موقع ملنے پر ہماری خواتین بلندیوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے سر کرتی ہیں، نائلہ اور ثمینہ ہمارا فخر ہے۔
A great achievement by our women once again. Given the opportunity our women scale heights undeterred. Congratulations to Naila & Samina – you have done us proud. https://t.co/Tb92tY0QII
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 22, 2022