5 ارکان غائب کرنیکا بیان، پرویزالہٰی کی رانا ثنا کےخلاف توہین عدالت کی درخواست


چوہدری پرویز الہٰی نے 5 ارکان کو غائب کرنے سے متعلق بیان پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

پرویزالہٰی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے، رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، درخواست میں رانا ثنا اللہ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز او مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

ادھر چودھری پرویز الہیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کے بیان کے خلاف درخواست دے دی ہے،ن لیگ نے اپنا چہرہ خود بےنقاب کیا،راناثنااللہ کووزیرداخلہ بنایاجوان کےقابومیں نہیں آرہا،مریم نوازنےا چھابیان دیاکہ وہ الیکشن ہارگئےہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک میں معیشت کو کہاں سے کہاں کردیا،مہنگائی عروج پر ہے اور مفتاح کا مفتا لگا ہواہے،عوام نے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو مسترد کردیا۔

پرویزالہیٰ کا الزام عائد کیا کہ شہبازشریف نے پی ٹی آئی اور ق لیگی اراکین کی لوکیشن کے لیے سیل بنا رکھاہے،ن لیگ پہلے ہی اپنا چہرہ دکھاچکی ،ہم حیران تھے حمزہ کیسے خاموش ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی اجازت دے تو پرویز الہیٰ کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے ، الیکشن والے دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں