گال ٹیسٹ ،عبداللہ کی سنچری، بابر کی ففٹی، پاکستان کو جیت کے لیے مزید 120 رنز درکار


 گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے طرف سے جیت کے لیے342 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر222 رنز بنا لیے۔ آخری دن پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹیں درکار ہیں،عبداللہ شفیق سنچری کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

گال ٹیسٹ کے  چوتھے روزسری لنکا نے 329 اسکور پر 9 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا۔سری لنکن ٹیم مجموعی اسکور میں صرف 8 رنز کا اضافہ کر سکی اور 337 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، سری لنکا کو چار رنز کی پہلی اننگز میں برتری حاصل تھی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے  5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ  یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 37 ،اظہر علی نے 6 اور کپتان بابر اعظم نے 55 رنز بنائے۔ چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر سنچری بنانے والے  عبداللہ شفیق  اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں،پاکستان کو جیت کے لیے مزید 120 رنز کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں