الیکشن کمیشن نے 40 لاکھ زندہ افراد کا انتقال کروا دیا، یاسمین راشد کا الزام


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پنجاب کی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 40 لاکھ افراد کا انتقال کروا دیا، ہم نے جا کر کہا کہ یہ لوگ زندہ ہیں، ن لیگ والے دھاندلی کے ماسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ موت سے قبل حقیقی آزادی مل جائے۔

غیر قانونی کام کرنے والے افسروں کو قیمت چکانی پڑے گی، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمر آج الیکشن کمیشن کے آفس گئے تھے، ہم نے عدالت میں ووٹر فہرستوں کو چیلنج کیا ہوا تھا، پی پی 167 کی 2 یونین کونسلز میں 17 ہزار ووٹ بڑھ گئے، ہم نے عدالت کو ان ووٹوں کے بارے میں ثبوت دیے، الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہیے، ہم چاہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں۔

صوبہ پنجاب کی سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا پولنگ ایجنٹ باہر سے بٹھا سکتے ہیں، آر اوز کہتے تھے لوگ باہر سے آئیں گے تو جھگڑا ہو سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے صرف 24 گھنٹے پہلے کہا کہ پولنگ ایجنٹس باہر سے لائے جا سکتے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کی غلطی کی نشاندہی کی، یہ سب اقدامات دھاندلی قبل از انتخاب کے زمرے میں آتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کئی بار کہا اگر الیکشن ہوتے ہیں تو ہم تیار نہیں ہیں، الیکشن کمیشن نے سارا سال اور کیا کام کرنا ہوتا ہے؟ انہیں تو تیار رہنا چاہئے، لاہور ہائی کورٹ کے بہت مشکور ہیں ہماری درخواست کی شنوائی ہوئی۔

یقین کریں: الیکشن کمیشن نے زندہ رکن اسمبلی کو مردہ قرار دے دیا

ڈاکٹر یاسمین راشد نے الزام عائد کیا کہ رانا ثنا اللہ پولیس کو دھمکانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) حلقوں میں ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نامعلوم نمبر سے کال آئی جس میں کہا گیا، میں نیب سے کال کر رہا ہوں، کال کرنے والا فراڈیہ تھا، میں نے کہا پتر پہلے نوٹس بھیجو، سب کو پتہ ہے کہ لوگوں نے دو دو آئی ڈی کارڈز بنائے ہوئے ہیں، ای وی ایم کے لیے ہم نے پہلے دن سے کوشش کی ان کو کیا اعتراض ہے؟

کسی مسٹر ایکس، وائی، زیڈ کو نہیں جانتے، ہمارا کام شفاف الیکشن کرانا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بھی انتخابی اصلاحات کا حصہ ہیں، ماڈل ٹاون واقعہ اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا سب نے دیکھ لیا ہے، کیا اوورسیز صرف پیسے بھیجنے کے لیے ہیں؟ کیا رائے دینا ان کا حق نہیں ہے؟


متعلقہ خبریں