فوزیہ قصوری نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا

پاک سر زمین پارٹی نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے عمران خان کو الوداع کہنے کے بعد مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی سے اپنی ’سیاسی راہیں‘ جدا کرنے والی فوزیہ قصوری کچھ دیر بعد پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گی۔

پی ایس پی کے صدر انیس قائم خاںی نے بھی فوزیہ قصوری کے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی بانی رکن فوزیہ قصوری نے گزشتہ دن ہی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھجوادیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فوزیہ قصوری کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں