ملک کو میثاق الیکشن کی ضرورت ہے، شفاف الیکشن سے ن لیگ آتی ہے تو قبول ہے: فیصل جاوید

ملک کو میثاق الیکشن کی ضرورت ہے، شفاف الیکشن سے ن لیگ آتی ہے تو قبول ہے: فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت میثاق الیکشن کی ضرورت ہے، صاف و شفاف الیکشن سے اگر ن لیگ آتی ہے تو ہمیں قبول ہے۔

ہماری حکومت اسٹیبلشمنٹ نے نہیں بچائی، امریکی سازش سے ہٹا دی گئی: فواد چودھری

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان کا سوال‘ میں پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن امپورٹڈ حکومت نے عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، چادر اور چہار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم نے سپریم کورٹ سے پروٹیکشن لے کرآنا ہے اور وہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کی اکثریت صاف و شفاف انتخابات چاہتے ہیں، صاف و شفاف انتخابات سے اگر ن لیگ آتی ہے تو ہمیں قبول ہے، فری اینڈ فیئر الیکشن ہونا چاہیے، اس وقت ملک میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی ہے۔

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ہے، ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا: مظفر رانجھا

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے کوئی اسٹرٹیجی تبدیل نہیں کی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کیسز بنائے جارہے ہیں، عمران خان ایک دو دن میں پنجاب کے اندر انتخابی مہم شروع کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کی معاشی حکمت عملی بہترین تھی،عوام کو ریلیف دیا، اس حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کو مسائل سے دوچار کیا، عمران خان عوام میں تھے ہیں اور رہیں گے، ن لیگ والوں نے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملے کیے۔

وزیر اعظم کا ملک کی بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان کا سوال میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں