سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ

سونا (gold)

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

900 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار 600 روپے پر آ گیا۔

اس کے علاوہ 10گرام سونا 772 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 21 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

چین سے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر موصول

دوسری جانب گزشتہ روز 5 روپے کمی ہونے کے بعد آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روزچین سے قرضہ ملنے کی خبر کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی واقع ہوئی تھی، انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 93 پیسے سستا ہونے کے بعد  207 روپے کا ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں